Saturday, 19 March 2016

CRICKET PAKISTANI GIRLS

دہلی: پاکستان ویمن ٹیم نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں ہندوستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ کے تحت 2 رنز سے شکست دے دی۔
دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کی انعم امین نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کی ولاسوامی وانیتھا کو 3 کے اسکور پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلادی، دوسری وکٹ 5 کے اسکور پر گری جب مندھنا ایک رن بنا کر اسماویہ اقبال کا نشانہ بنیں۔
ہندوستان ویمن کی جانب سے میتھالی راج اور ہرمن پریت کور نے 29 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 34 رنز تک پہنچایا مگر کپتان میتھالی راج 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں ان کی وکٹ ندا ڈار نے حاصل کی جبکہ ہرمن پریت کور بھی 16 رنز بنا کر 49 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئیں۔
ویدا کرشنامرتھی ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی بلے باز تھیں جو 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، گوسوامی 14اور انوجا پٹیل 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔
شیکھا پانڈے 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے انعم امین، اسماویہ اقبال، ثنا میر، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کی جانب سے ناہیدہ خان اور سدرہ امین نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 19 رنز کی شراکت قائم کی، ناہیدہ آؤٹ ہونے والی پہلی بلے باز تھیں جنھوں نے 14 رنز بنائے۔
سدرہ امین 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو پاکستان ویمن کا اسکور 48 رنز تھا، بسمہ معروف نے 5 رنز کا اضافہ کیا جبکہ ارم جاوید 10 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والی چوتھی بلے باز تھیں اس وقت پاکستان کا اسکور71 رنز تھا اس کے بعد 77 کے اسکور پر مسلسل دو وکٹیں گرگئیں جب اسماویہ اقبال 5 اور کپتان ثنامیر صفر پر رن آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئیں۔
16ویں اوورز کے اختتام پر بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا تو پاکستان کا اسکور 77 رنز تھا اور اس کے 6 بلے باز آؤٹ ہوئے تھے۔
دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق ہوا بہترین رن پاکستان کی ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے پیریٹ کی بنیاد پر پاکستان کو 2 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

No comments:

Post a Comment