Friday, 25 March 2016

YOUNUS KHAN

لندن: انگلینڈ کے سابق آل راونڈر ڈیوڈ لوئڈ نے پاکستانی بلے باز یونس خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں جدید کرکٹ کا عظیم بلے باز قرار دیا ہے۔
37 سالہ یونس کی سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد کرکٹ کے مختلف حلقوں میں تعریف کی جارہی ہے۔
ان کے ناقابل شکست 171 رنز کی بدولت پاکستان نے پالی کیلے میں تاریخی جیت حاصل کی جس کے دوران گرین شرٹس نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا کا پہاڑ جیسا ہدف 377 رنز حاصل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئڈ نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں اکثر متعدد ورلڈ کلاس بلے بازوں جیسے انڈیا کے سچن ٹنڈولکر، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز، انگلینڈ کے جو روٹ اور آسٹریلیا کے مائیکل کلارک کے بارے میں بات ہوتی ہے تاہم ہم اکثر یاک کیلس اور یونس جیسے کھلاڑیوں کو بھول جاتے ہیں جنہوں نے عالمی کرکٹ میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران یونس 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل یہ اعزاز جاوید میانداد، انضمام الحق، وسیم اکرم اور سلیم ملک کے پاس تھا جنہوں نے 100 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز 2-1 سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ پاکستانی بلے باز یونس خان سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

No comments:

Post a Comment