Friday, 25 March 2016

AFRIDI KO FATAH KAISAATH

موہالی: آسٹریلیا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے کر پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا
موہالی میں کھیلے جا رہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی ٹاس کے معاملے میں لگاتار تیسری مرتبہ بدقسمت ثابت ہوئے اور آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلین ٹیم کو عثمان خواجہ نے روایتی جارحانہ بیٹنگ اور پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کے سبب 28 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم اس سے قبل عثمان مزید خطرناک ثابت ہوتے، وہاب ریاض نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔
ابھی آسٹریلین ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ وہاب ریاض نے اپنے اگلے اوور میں ڈیوڈ وارنر کو بھی باؤلڈ کردیا۔
اسکور 57 تک پہنچا تو عماد وسیم نے ایرون فنچ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔
اس کے بعد گلین میکس ویل اور اسٹیون اسمتھ نے 6.2 اوورز میں 62 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو بڑے اسکور کیلئے بنیاد فراہم کی۔
میکس ویل 30 رنز بنانے کے بعد ایک اور بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عماد وسیم کی دوسری وکٹ بن گئے۔
اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کو کم مجموعے تک محدود کر دے گا لیکن اسمتھ اور شین واٹسن نے شاندار شراکت قائم کر کے بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر تشکیل دیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے 6.2 اوورز میں 74 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 193 رنز بنائے، واٹسن نے 44 جبکہ اسمتھ نے 61 رنز کی شاندار انگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹورنامنٹ میں بہترین فارم میں نظر آنے والے محمد سمیع سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے اور انہوں نے چار اوورز میں 53 رنز دیے۔
پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو احمد شہزاد ایک رن بنا کر ہیزل وڈ کو وکٹ دے بیٹھے۔
شرجیل خان نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 30 رنز بنائے لیکن جیمز فالکنر نے ان کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔
اس کے بعد عمر اکمل اور خالد لطیف نے تیسری وکٹ کیلئے پانچ اوورز میں 45 رنز جوڑے لیکن عمر 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
شاہد آفریدی نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا لیکن 14 رنز بنانے کے بعد اسٹمپ پو گئے۔
وکٹ پر نئے آںے والے بلے باز شعیب ملک اور خالد لطیف نے رنز بنانے کا سلسلہ تو جاری رکھا لیکن وہ اور خالد لطیف تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے درکار رن ریٹ میں اضافہ ہوتا گیا۔
خالد لطیف 41 گیندوں پر 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ عماد وسیم پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
جیمز فالکنر نے اگلے اوور میں سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو آؤٹ کر کے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی ٹیم کو مقررہ اوورز میں 172 رنز بنا سکی اور میچ میں 21 رنز کی شکست سے دوچار ہو کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گئی۔
میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔
پاکستان: شاہد آفریدی(کپتان)، احمد شہزاد، شرجیل خان، خالد لطیف، سرفراز احمد، شعیب ملک، عمر اکمل، عماد وسیم، وہاب نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شیعب ملک کا ایک انداز– فوٹو اے ایف پیریاض، محمد سمیع اور محمد عامر۔

No comments:

Post a Comment